Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومدلچسپمیدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت

میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت

سعودی عرب: میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

لاکھوں فرزندان اسلام نے ہفتے کو میدان عرفات میں حج کا خطبہ سنا، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد حجاج مزدلفہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

پاکستانی خاتون وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں موجود تھی، خاتون کو جبل رحمت اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا۔

سعودی ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔