Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومٹاپ سٹوریحج کے آخری مرحلے میں حجاج آج بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں

حج کے آخری مرحلے میں حجاج آج بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں

حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں

حجاج کرام گزشتہ روز حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ کے بعد آج بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں، حج کے اس آخری مرحلے میں جو مرد حجاج رمی سے فراغت پاتے جا رہے ہیں وہ قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔

حج کے اس آخری مرحلے حجاج کرام طواف زیارت کے لیے بیت اللہ جائیں گے اور اس دوران وہ عام سادہ لباس زیب تن کیے طواف اور سعی کریں گے۔

سعودی ادارہ شماریات کے مطابق اس سال 18 لاکھ سے زیادہ فرزندان اسلام نے حج کی سعادت حاصل کی ہے، یہ عازمین حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے، اور وہاں نماز مغرب اور عشا جمع کرنے بعد رمی کے لیے کنکریاں چنیں تھیں۔

گزشتہ روزخطبہ حج کے موقع پر مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ المعیقلی نے کہا تھا کہ

اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں واحد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، انسان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، یہی فلاح و کامیابی کا راستہ ہے۔

دنیا کی زندگی کہیں ہمیں دھوکے میں مبتلا نہ کردے

شیخ ماہر بن حمد المعیقلی نے کہا کہ دنیا کی زندگی کہیں ہمیں دھوکے میں مبتلا نہ کردے، جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرے گا اللہ اس کی خطاؤں کو معاف کردے گا۔ جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرے گا اللہ اس کو وہاں سے رزق عطا کرے گا جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کرسکتا۔

اپنے احباب اور والدین کے لیے دعا کریں

امام کعبہ نے کہا کہ حج کے بابرکت موقع پر مسلمان اپنے، اپنے والدین و احباب کے لیے بھی دعا کریں۔ انہوں نے خادم الحرمین شریفین کی جانب سے حجاج کرام کے لیے بہترین سہولیات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے لیے صحت اور تندرستی کی دعا بھی کی ہے۔

خطبہ حج کے بعد حجاج نے نماز ظہر اور عصر کی قصر ادا کی، حجاج غروب آفتاب ہوتے ہی مزدلفہ روانہ ہوں گے، جہاں نماز مغرب اور عشاء قصر ادا کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں اکٹھی کریں گے۔

واضح رہے کہ مسجدالحرام کے امام وخطیبشیخ ماہر بن حمد المعیقلی نے آج خطبہ حج دیا ہے، جو اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔