اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد کی مساجد میں نماز عیدالاضحی کے اوقات کار جاری ، فیصل مسجد میں عید کی نماز صبح 6 بجے ادا کی جائے گی۔
مرکزی جامع مسجد الھدی پارک روڈ اسلام آباد میں نماز عید 6:00 بجے مولانا غلام مرتضی تنولی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔جامع مسجد العتیق بحریہ انکلیو روڈ میں مولانا محمد سعید کی امامت میں نمازعید 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔محمدی مسجد، شہزاد ٹان اسلام آباد میں 6:45 بجے نمازعید ادا ہوگی، امامت مولانا عبدالقدوس محمدی کریں گے۔جامع مسجد الرحمان رحمان ٹان بہارہ کہو میں مولانا عاشق الہی کی امامت میں نماز عید 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔
مرکزی جامع مسجد میڈیا ٹاون میں مفتی جہانگیر عباسی کی امامت میں نماز عید 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد طیبین میں نماز عید 7:00 بجے ادا کی جائے گی، مولانا سجاد ستی امامت کریں گے۔
اسلام آباد کی مساجد میں نماز عیدالاضحی کے اوقات کار سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔