لندن (سب نیوز)برطانیہ کے بادشاہ سوم شاہ چارلس کی سالگرہ پر پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن کئی ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔ کیٹ مڈلٹن نے مارچ میں ویڈیو پیغام میں کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس وقت سے وہ موذی مرض سے نبردآزما ہیں۔
اب کئی ماہ بعد کیٹ مڈلٹن پہلی بار منظر عام پر آگئیں اور انہوں نے شاہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب ٹروپنگ دی کلر میں شرکت کی۔ لندن میں منعقد ہونے والی سالانہ فوجی پریڈ ٹروپنگ دی کلر میں کیٹ مڈلٹن اپنے تین بچوں کے ساتھ شاہی بگھی میں پہنچیں۔مڈلٹن نے بکنگھم پیلس کی بالکونی میں کنگ چارلس، ملکہ اور خاندان کے دیگر سینیئر افراد کے ساتھ بھی شامل ہوئیں۔دوسری جانب انہوں نے گزشتہ روزجاری پیغام میں کہا تھا کہ کیموتھراپی کے عمل سے گزر رہی ہوں اور صحت بہتری کی جانب ہے۔
کینسر سے لڑتی برطانوی شہزادی مڈلٹن کئی ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔