Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینحج کے دوران جبل رحمت اسپتال میں ننھے فرشتے کی آمد،سعودی حکومت نے تفصیلات شیئر کر دیں

حج کے دوران جبل رحمت اسپتال میں ننھے فرشتے کی آمد،سعودی حکومت نے تفصیلات شیئر کر دیں

مکہ مکرمہ (سب نیوز)حج کے دوران جبل رحمت اسپتال میں ننھے فرشتے کی آمد پر عازمین حج خوشی سے نہال ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبل رحمت اسپتال میں پہلی پاکستانی خاتون نے بچے کو جنم دیا، حج کے دوران جبل رحمت اسپتال میں زچگی کا یہ پہلا کیس ہے۔ 34 سالہ پاکستانی خاتون حج کیلئے سعودی عرب میں موجود تھیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت 30 سالہ نائیجریا کی خاتون کی ہاں ہوئی تھی جنھوں نے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔لیکن جبل رحمت اسپتال میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دوران حج کسی پاکستانی خاتون نے بچے کو جنم دیا ہو ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔