Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانعوام کو بڑا ریلیف ، پٹرول 10روپے 20پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا

عوام کو بڑا ریلیف ، پٹرول 10روپے 20پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)عوام کو بڑا ریلیف ، پٹرول 10روپے 20پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10روپے 20پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔وزیراعظم آفس نے بتایاکہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے تاریخی اقدام کیا اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی۔وزیراعظم نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔