Wednesday, January 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزچارسرکاری اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم، خودمختار بورڈ کے تحت چلایا جائے گا

چارسرکاری اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم، خودمختار بورڈ کے تحت چلایا جائے گا

اسلام آباد(سب نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری نے چار سرکا ری اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم کرنے سے متعلق قوانین کی منظوری دے دی۔ صدر آصف زرداری نے پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڑ ترمیمی بل2024 اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیے۔

علاوہ ازیں صدر نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور این ایچ اے ترمیمی بل2024 کی بھی منظوری دے دی۔ صدر مملکت کی جانب سے چاروں اداروں کے ترمیمی بل پر دستخط کے بعد مذکورہ اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم ہوگئی ہے اور اب یہ ادارے خودمختار بورڈ کے زیر سرپرستی چلائے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔