Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزامریکا نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ پر سفری پابندی کے خاتمے کےلئےرابطہ کرلیا

امریکا نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ پر سفری پابندی کے خاتمے کےلئےرابطہ کرلیا


اسلام آباد:امریکا کو 9 مئی مقدمات میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ تک پانچ بار قونصلر رسائی حاصل کرچکا ہے جس کے بعد اب واشنگٹن نے پی ٹی آئی رہنما پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلیے پاکستان میں حکام سے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن کے لیے اس کے شہریوں کی سکیورٹی اور تحفظ سب سے اہم ہے، شروع سے خدیجہ شاہ کا مقدمہ پاکستانی قانون کے مطابق چلانے پر زور دے رہے ہیں۔
مزید برآں امریکی سفارت خانے نے خدیجہ شاہ تک پانچ بار قونصلر رسائی کی بھی تصدیق کی اور واضح کیا کہ مقدمے کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر ہونے والے حملوں کے لیے اکسانے والے ملزمان میں سرفہرست تھیں۔
انہوں گزشتہ برس 23 مئی کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ خدیجہ شاہ کے خلاف دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔
خدیجہ شاہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہیں اور سماعت کیلیے عدالت میں پیش ہوتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔