Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلے، گریڈ 19کے یاسر آفریدی اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات

اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلے، گریڈ 19کے یاسر آفریدی اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات

اسلام آباد (آئی پی ایس )پولیس میں تقرر و تبادلے کر دیے گئے، گریڈ 19 کے یاسر آفریدی کو اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یاسر آفریدی کے پاس ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کا اضافی چارج بھی ہوگا، اس کے علاوہ ایس ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا چارج بھی یاسر آفریدی کے سپرد کیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 19 کے عبدالحق عثمانی کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی ان کے سپرد کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد کے دستخط سے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔