Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزعام آدمی کو عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا وہ کس کو خط لکھے؟ طلال چودھری

عام آدمی کو عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا وہ کس کو خط لکھے؟ طلال چودھری

اسلام آباد(سب نیوز ) رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹرطلال چودھری نے کہا کہ عام آدمی کوعدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا وہ کس کو خط لکھے؟مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نان ایشو کو ایشو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیٹر کے بجائے نوٹس ہونے چاہئیں تھے۔

طلال چودھری نے کہا کہ ضلعی عدلیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو لیٹر لکھا ہے، اگر کسی خط کا نوٹس ہونا چاہئے تو پہلے ضلعی عدلیہ پر ہونا چاہئے، یہ پارلیمنٹ، سیاست دانوں کی بھی ناکامی ہے، عدلیہ کو بہتر بنانے میں پارلیمان کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے تھا۔

رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ مظاہرعلی نقوی کو ڈس مس کیا گیا تاحال وہ اسی گھر میں رہ رہے ہیں، اعجازالاحسن نے چار لائنیں لکھیں اور اب پنشن بھی لیں گے، سزا اور جزا کا سسٹم عدلیہ کے اندر بہتر ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62،63 پر پورا نہ اترنے والے ہی فیصلے کر رہے ہیں، ضلعی عدلیہ کا خط عام آدمی کے لئے بہت اہم ہے، عدلیہ پر کسی قسم کا پریشر نہیں ہونا چاہئے، وکلا جو پریشر ڈالتے ہیں وہ بھی پریشر ہے، عدلیہ کو تمام پریشرسے آزاد ہونا چاہیے۔طلال چودھری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو سوموٹو لینا چاہئے، اگر ادارے اپنے نچلے اداروں میں انصاف نہیں کرتے تو پارلیمان کو سوموٹو لینا چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔