اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا چیلنج قبول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو کو گورنر ہاوس میں داخلے سے روکنے کی دھمکی دی تھی، پی پی نے علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے بلاول بھٹو کو گورنر ہاوس پشاور مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ آئندہ ہفتے پشاور کا دورہ کریں گے، ان کے دورہ پشاور کی حتمی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاوس پشاور میں قیام کریں گے، اور پارٹی رہنماوں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے بعد یہ بلاول بھٹو کا پشاور کا پہلا دورہ ہوگا۔