Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانلاہور ائیرپورٹ سے غیر قانونی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالا ملزم گرفتار

لاہور ائیرپورٹ سے غیر قانونی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالا ملزم گرفتار

لاہور( آئی پی ایس) ایف آئی اے حکام نے لاہور ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کے خواہشمند مسافر کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ابرار اشرف جعلی نام پر غیر قانونی سفری دستاویزات پراٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا جب کہ ملزم کا اصل نام وقارالحسن ہے ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 40 لاکھ روپےکے عوض جعلی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیاگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔