Sunday, September 8, 2024
ہومتازہ ترینعمران خان کی گرفتاری پر مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا: ایچ آر سی پی رپورٹ

عمران خان کی گرفتاری پر مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا: ایچ آر سی پی رپورٹ

اسلام آباد(آئی پی ایس)انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 2023 میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں غیر مصدقہ ہلاکتیں ہوئیں۔

رپورٹ میں توہینِ پارلیمنٹ اور حساس معلومات کے افشا کو جرم قرار دینے کے بلز کی منظوری میں پارلیمانی طریقہ کار نظر انداز کرنے پر تنقید کی گئی ہے جب کہ ٹرانس جینڈر پرسنز ایکٹ 2018 کو غیر اسلامی قرار دینے پرتحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔