اسلام آباد (آئی پی ایس ))پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان سے ملاقات ،ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رف حسن بھی موجود تھے۔
پاکستان میں جمہوریت کی حالت اور قانون کی حکمرانی کی صورت حال پر تفصلی تبادل خیال ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی کیفیت اور معیشت کی صورتحال پر بھی مفصل بات چیت کی گئی۔ عوام کے ووٹ کے حق کے خلاف ریاستی یلغار، بنیادی سیاسی آزادیوں پر عائد اعلانیہ اور غیراعلانیہ قدغنوں اور اظہار و ابلاغ کی آزادیوں کے خلاف غیرقانونی انتظامی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
بانی چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ، تحریک انصاف کے مرد و خواتین قائدین کارکنان سمیت سینکڑوں سیاسی قیدیوں کے خلاف ماورائے دستور و قانون سیاسی انتقام کے رواں سلسلے پر بھی بات چیت کی گئی۔بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی محکم خارجہ کی حالیہ رپورٹ کے مندرجات پر بھی گفتگو کی گئی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان نہایت سنگین نوعیت کے سیاسی، آئینی اور معاشی بحرانوں کی زد میں ہے۔آئین سے سنگین انحراف اور قانون کی حکمرانی کی بدترین صورتحال سب سے بڑھ کر معیشت کی تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہے، آئین کی جانب سے شہریوں کو فراہم کردہ بنیادی حقوق، سیاسی آزادیاں اور ووٹ کا حق ملک میں سیاسی استحکام کے ضامن ہیں، پاکستان تحریک انصاف باہم گہرے کاروباری اور معاشی روابط کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں جبکہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے،
معاشی ترقی کا کوئی کلیہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کارگر ثابت نہیں ہوسکتا،دوطرفہ منفعت کیلئے باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ تعلقات کے تسلسل اور ان میں وسعت کے خواہاں ہیں، امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان کی کثیرالجہتی ترقی میں بطور شراکت دار کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ ملاقات میں دونوں اطراف سے باہمی روابط کے تسلسل پر بھی اتفاق کیا گیا۔