Monday, July 7, 2025
ہومکامرسصحافیوں کو درپیش سینسر شپ، جعلی خبروں اور تشدد جیسے واقعات قابل تشویش ہیں، احسن بختاوری

صحافیوں کو درپیش سینسر شپ، جعلی خبروں اور تشدد جیسے واقعات قابل تشویش ہیں، احسن بختاوری

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد اورغیر جانبدار صحافت پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان کی صحافی کمیونٹی نے قلم کی حرمت کو برقرار رکھنے کیلئے قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی ہے،
عالمی یوم صحافت پر پاکستان کی صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
احسن بختاوری نے کہا کہ آزاد و خودمختار صحافت کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،
صحافیوں کو درپیش سینسر شپ، جعلی خبروں اور تشدد جیسے واقعات قابل تشویش ہیں،
آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کے کام کرنے کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے،
صحافت کے عالمی دن پر اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنے والے بہادر فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
ہمیں آزادی صحافت کے تحفظ اور اسے برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنے ضرورت ہے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔