Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانکے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 19روپے یونٹ اضافے کی درخواست

کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 19روپے یونٹ اضافے کی درخواست

اسلام آباد(آئی پی ایس ) کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دے دی جس میں 7 ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے اور دو ماہ کے لیے کمی کی درخواست شامل ہے۔

جولائی 2023 تا مارچ 2024 ایف سی اے کی مد میں وصولیوں کی درخواست دائر کی گئی۔کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 7 ماہ کا اضافہ مانگا ہے جبکہ صرف 2 ماہ کے لیے کمی کی درخواست کی ہے۔ 7ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے جبکہ دو ماہ کے لیے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا جس کے بعد اتھارٹی ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔