Wednesday, December 4, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے ایران ایونیو کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

سی ڈی اے نے ایران ایونیو کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے ایران ایونیو کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران ایونیو کو ٹریفک کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ، ایونیو کا پہلا فیز ڈی بارہ سے ای الیون تک ساڑھے پانچ کلو میٹر ہے۔

حکام کے مطابق منصوبے کی لاگت 4 ارب روپے ہے جس میں ایک انٹرچینج بھی شامل ہے۔ سڑک ڈی با رہ سے شروع ہو کر مارگلہ ایونیو میں ضم جبکہ ای الیون انٹرچینج اور خیابان اقبال پر ختم ہوتی ہے۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ایران ایونیو سے شہری چند منٹوں میں جی ٹی روڈ سے ای الیون جا سکیں گے ، منصوبے سے شاہ اللہ دتہ، سی تیرہ، چودہ اور پندرہ کے رہائشیوں کو فائدہ ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔