اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی کابینہ کی سفارش پر 190ملین پاونڈکرپشن کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کی منظوری دی جس کے بعد 190ملین پاونڈ کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ان میں سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان، راجہ منظورکیانی اور عارف رحیم شامل ہیں۔
ان کے علاوہ نوید اکبر، سکندر حیات ، نثار محمد، غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کے نام 190ملین پاونڈکیس سے منسلک ہونے پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ 190ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی ہلیہ بشری بی بی کے نام ای سی ایل میں شامل رہیں گے جب کہ فرح گوگی اورذلفی بخاری کے نام بھی ای سی ایل میں رہیں گے۔