تل ابیب(سب نیوز )اسرائیلی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصی میں قربانی کیلئے چھپا کر لائے گئے جانور ضبط کرلیے۔اسرائیلی پولیس کے مطابق جانوروں کوگاڑی کیاندر اور شاپنگ بیگ کے اندرچھپا کر لایا گیا تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا اور 13 افرادکوحراست میں لے لیا ۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ انتہاپسند یہودی عناصرکو مسجد اقصی پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینیکی ترغیب دی جارہی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے تیزی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی کرنے کی کوشش کی ہے۔