اسلام آباد (آئی پی ایس )ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا،نماز جنازہ میں سینئر افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔انسکپٹر عمران احمد کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھیانسپکٹر عمران احمد کو دوران ڈیوٹی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دل کا دورہ پڑا تھا۔ آفسران کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ترجمان کے مطابق مرحوم کی خدمات قابل قدر ہیں جن کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔