Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزکے پی حکومت بجلی چوری کے معاملے پر بات کرنے پر تیار

کے پی حکومت بجلی چوری کے معاملے پر بات کرنے پر تیار

پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے بجلی چوری کے معاملات پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے اور بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کے پی حکومت پرالزم لگانا غیرمناسب ہے، بجلی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے لیکن لگتا ہے کہ اویس لغاری کو اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہی نہیں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادا کرنے کے بجائے ہم پر الزامات لگائیجارہے ہیں

وزیراعلی خیبرپختونخوا پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ ہمارے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کی یجائیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ملاقات کے لیے خط لکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔