Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزشاہد خاقان نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

شاہد خاقان نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(سب نیوز )سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لییکوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرارہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔