Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کی سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کی درخواست پر اعتراض عائد

پی ٹی آئی کی سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کی درخواست پر اعتراض عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےرجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی سینیٹرز کی درخواست پراعتراض کردیا،درخواست پراعتراض عائدکیا گیاکہ خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاورہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
رجسٹرار آفس نےہدایت کی ہےکہ سینیٹ نشستوں کےالیکشن کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے ہی رجوع کیا جائے،پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز نےچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنےکی درخواست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔