Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےبائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے مطابق ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے اور خیبرپختونخوا میں سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے۔کمیٹی کے مطابق چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے اور چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالا صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے۔ جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔