Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانورلڈ بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کے لئے149.7 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کے لئے149.7 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں ”ڈیجیٹل اکانومی“ اور ”سیلاب سے بچاؤ“کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پرمبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔اس پراجیکٹ کے ذریعے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کے نتیجے میں اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔
سندھ میں بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 71.7 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں جن سے سیلاب سے بچاؤ یقینی بنایا جائیگا۔ اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگااور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔