Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانآج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد (سب نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی سمیت لاہور میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مری، گلیات، سوات، چترال، دیر سمیت خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر آج مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم کئی مقامات پر بند ہونے سے مسافر پریشان ہیں۔

محمکہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں رات سے موسلادھار بارش جاری ہے، اپرنیلم، لوات بالا، شاردہ، اڑانگ کیل سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر برف پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں خوب بادل برسے، پشاور میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔