Friday, February 21, 2025
ہومدنیاغزہ میں اسرائیلی جارحیت 176ویں روزمیں داخل،مزید 39 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 176ویں روزمیں داخل،مزید 39 فلسطینی شہید

غزہ(نیوزڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت 176ویں روز میں داخل ہوگئی،غزہ سٹی میں شجاعیہ کے پولیس اسٹیشن میں بےگھرافراد پربمباری کےنتیجےمیں سترہ فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارےمیں اسرائیل فوج کی پرتشددکارروائیاں جاری ہیں،جنین میں فائرنگ کرکے13سالہ فلسطینی بچےکوشہیدکردیا،حملےمیں 2فلسطینی بھی زخمی ہوئے، خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری ، 22فلسطینی شہید ہوئے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق الشفا ہسپتال کےاحاطےمیں تباہ شدہ گھروں کو آگ لگادی،ادھر امریکہ نےاسرائیل کوجنگی امداد کی فراہمی کی منظوری دے دی، امریکا اربوں ڈالر کےبم اورلڑاکا طیارےاسرائیل کوفراہم کرےگا۔
اسرائیلی وزیردفاع یووگیلنٹ کاکہنا ہےکہ اسرائیل حزب اللہ کےخلاف فوجی کارروائی کادائرہ کاربڑھائےگا،حزب اللہ کو بیروت،دمشق یاجہاں وہ سرگرم ہے،وہاں پہنچ کر اسے ختم کریں گے۔
اسرائیلی دہشت گردی کےخلاف اردن میں مظاہرین کاچھٹے روز بھی احتجاج جاری ہے،مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے جانے کی کوشش کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔