اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے جاتے جاتے 14پولیس انسپکٹرز کی ترقی کا پروانہ جاری کردیا، اور ڈی ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کی جانب سے ان 14انسپکٹرز کو ترقی دی گئی، جن کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 28مارچ کو ہونے والے اجلاس میں ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ ان تمام افسران کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔
ترقی پانے والے انسپکٹرز میں محمد شریف، اسد اللہ منگی، احمد کمال ملک، دلاور خان، ذوالفقار علی، امتیاز اور انصر علی شامل ہیں، جن کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
خیال رہے ترقی پانے والے افسران ایک سال پروبیشن پیریئڈ پر رہیں گے، کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد پروبیشن پیریئڈ کو ختم کردیا جائے گا۔
واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے آئی جی اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا۔ ان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ان کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ اکبر ناصر 21 مئی 2022 سے آئی جی اسلام آباد تعینات تھے۔