اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی ترنول سنگجانی بازار میں گشت ،مرغی، دودھ دہی، سبزیات ،پھلوں کی دوکانات اور گروسری سٹورز پر شہریوں کو فروخت کی جانے والی اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
اشیا خوردونوش کی سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت پر فروخت میں ملوث دوکانداروں کو مبلغ 10 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔