Sunday, February 23, 2025
ہومپاکستانپرویز الٰہی پمز اسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

پرویز الٰہی پمز اسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

راولپنڈی (آئی پی ایس )سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، وہ 2 روز سے پمز اسپتال میں زیر علاج تھے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کو طبعیت ناساز ہونے پر 27 مارچ کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، سابق وزیر اعلی پنجاب اڈیالہ جیل میں گرنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کی طبعیت بہتر ہونے پر ڈسچارج کیا گیا، سابق وزیر اعلی پنجاب کی کچھ ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا تھا وہ آگئی ہیں۔ اسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کی تمام رپورٹس نارمل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔