جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یومِ پاکستان ڈے پر پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد سعودی عرب کے شہر جدہ میں دنیا بھر کی طرح قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
قونصل جنرل خالد مجید نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔
تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کے افسران پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی اور پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے الگ الگ خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے ۔
قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں پاکستان کی تاریخ میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔قونصل جنرل نے مملکت میں پاکستانی کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بامعنی کردار ادا کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ پاکستان، سعودی عرب اور کشمیری بھائیوں کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔