Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانحکومت کا رواں سال 30کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان

حکومت کا رواں سال 30کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اس سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی بار چینی مارکیٹوں میں بانڈز فروخت کرے گا، ابتدائی طور پر 25 سے 30 کروڑ ڈالر کے درمیان بانڈز فروخت کیے جائیں گے، حکومت مستقبل میں مزید بانڈز جاری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی کے کیش بیلنس مضبوط ہیں، حکومت تمام قرضے وقت پر ادا کرے گی، ادائیگیوں سے کرنسی پر دباو کا امکان نہیں ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ توقع ہے کہ روپیہ مستحکم رہے گا، پاکستان کم از کم تین سال کے لیے آئی ایم ایف سے نیا قرض لے گا، آئندہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح زیادہ رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔