Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزپسند کی پارلیمنٹ کیلئے انتخابی عمل کو مذاق بنادیا گیا ،زلفی بخاری

پسند کی پارلیمنٹ کیلئے انتخابی عمل کو مذاق بنادیا گیا ،زلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ اپنی پسند کی پارلیمنٹ برقرار رکھنے کے لیے پورے انتخابی عمل کو مذاق بنادیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے میرے سینیٹ کیلئے کاغذات مسترد کردیے، کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی وجہ میری دہری شہریت کو بنایا گیا۔ ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ میں نے 2022 میں اپنی دہری شہریت ترک کردی تھی، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔ ذلفی بخاری نے 19مارچ 2024 کے برطانوی ہوم آفس کے دستاویز سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔