Sunday, September 8, 2024
ہومکامرسحکومت ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کے بجائے پورے سسٹم کو ٹیکس نیٹ میں لائے،احسن بختاوری

حکومت ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کے بجائے پورے سسٹم کو ٹیکس نیٹ میں لائے،احسن بختاوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت سٹاف لیول معاہدہ ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے،
معاہدے پر وزیراعظم ،وزیر خزانہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد کی مستحق ہے،
صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت جاری معاشی اصلاحات کے عمل میں تیزی لائے اور نجکاری کے عمل کی فوری تکمیل کرے،
موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،
معاشی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں،
امید ہے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد1.1 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جلد جاری ہو گی،
احسن بختاوری نے مطالبہ کیا کہ حکومت ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کے بجائے پورے سسٹم کو ٹیکس نیٹ میں لائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔