Tuesday, July 8, 2025
ہومکامرسآئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

کراچی(نیوزڈیسک) آئی ایم سے ہونے والے حالیہ معاہدے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 227800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے کے بعد 195302 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 179027 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 5 ڈالر اضافے کے بعد 2178 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔