Tuesday, July 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی اور نتائج کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی اور نتائج کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی اور نتائج کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بناکر تحقیقات کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست سینئر وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ 8 فروری کےالیکشن میں جیتنے والوں کو فراڈ سے ہرانے کی تحقیقات کی جائیں، کوئی کوئی تعصب نہ رکھنے والے سپریم کورٹ ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کی تشکیل کو معطل کیا جائے، جوڈیشل کمیشن عام انتخابات کا آڈٹ اور اس کے بعد ہونے والی نتائج کا آڈٹ کرتے ہوے اس کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔