Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزصدر مملکت آصف زرداری کا دورہ کراچی ،مزار قائد پر حاضری دی

صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ کراچی ،مزار قائد پر حاضری دی

کراچی(سب نیوز )صدر مملکت آصف زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی ہے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی پہنچے اور مزار قائد پر حاضری دی۔صدر مملکت کی آمد پر ان کے روٹ اور مزار قائد پر سخت حفاطتی انتظامات کیے گئے۔ صدر پاکستان کی سکیورٹی سندھ پولیس کا اسپیشلائزڈ سکیورٹی یونٹ سرانجام دے رہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے نورخان ائیر بیس سے فیصل ائیربیس کراچی پہنچے جہاں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ اور دیگر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر آصف علی زرداری آج رات بلاول ہاس کراچی میں قیام کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری بدھ کی صبح کراچی سے لاڑکانہ روانہ ہوں گے جہاں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔