Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزمریم نواز نے صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری دیدی

مریم نواز نے صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری دیدی

لاہور(سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری دیدی، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سٹینڈنگ کمیٹی بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔کمیٹی میں صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات، وزیر کوآپریٹوز، وزیر تحفظ ماحول، وزیر ٹرانسپورٹ ممبر ہوں گے، کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے ٹی او آرز کی بھی منظوری دیدی گئی۔

کمیٹی سی آر پی سی 1898 کے سیکشن 14 کے تحت صوبے کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اختیارات تفویض کرسکے گی، سیکشن 196 کے تحت مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش ہونے کے بعد اس کے ٹرائل کی منظوری دینے کا بھی اختیار ہوگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کمیٹی 5 ایم پی او کے تحت امن عامہ کی صورتحال خراب ہونے اور نقص امن کے پیش نظر کسی شخص یا افراد کی کسی خاص علاقے میں نقل و حرکت روکنے کی منظوری بھی دے سکے گی۔ کمیٹی صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال سے متعلق بھی اہم فیصلے لے سکے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔