Friday, February 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزمیاں اسلم کو گرفتار کرلیا گیا، بازیابی کے بعد حلف لیں گے، عامر ڈوگر

میاں اسلم کو گرفتار کرلیا گیا، بازیابی کے بعد حلف لیں گے، عامر ڈوگر

لاہور(سب نیوز )پی ٹی آئی سے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے رہنما عامر ڈوگر نے دعوی کیا ہیکہ ان کے وزیراعلی پنجاب کے امیدوار میاں اسلم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں اسلم سے کوئی رابطہ نہیں۔جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے احمد خان بچھرا سپیکر اور معین ریاض قریشی ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے لیے امیدوار میاں اسلم سے ان کا کوئی دعوی نہیں، ان کے پروڈکشن آرڈر اس وقت ہی جاری ہوں گے جب وہ حلف اٹھائیں گے، ابھی تک ان سے کوئی رابطہ نہیں، بازیابی کے بعد ہی حلف لیں گے۔عامر ڈوگر کا دعوی تھا کہ میاں اسلم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ میاں اسلم نے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی اور عدالت نے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ میاں اسلم نے پشاور ہائیکورٹ میں پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے آئی جی سے جواب طلب کرلیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔