اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے، کچھ لوگوں نے عقیدہ ختم نبوت پر بھی سیاست کی، ابہام دور کر کے انتشار پھیلانے والوں کو روکا جائے۔
اسلام آباد میں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جس نے کلمہ پڑھا ہے وہ عقیدہ ختم نبوت کا محافظ ہے، شر پھیلانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ قانونی معاملہ ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر غیرقانونی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی قانون کے دائرے میں ہے، سوشل میڈیا پر کچھ لوگ عوام کو اُکسا رہے ہیں، کسی کو امن و امان خراب خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کمپنیاں پروپیگنڈے کی روک تھام کے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو ججز کی تضحیک نہیں کرنےدی جائےگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جھوٹ،ہراساں کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے، متعلقہ کمپنیوں کو اس معاملے کو روکنا ہوگا۔
مرتضی سولنگی نے کہا کہ سوشل میڈیا کو پروپیگنڈےکے لیے استعمال کرنے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تشدد پراکسانےکے لیے استعمال کررہے ہیں۔
کچھ لوگوں نے عقیدہ ختم نبوت پر بھی سیاست کی: حافظ طاہر اشرفی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔