Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانخواجہ آصف فارم 45 کچہری چوک لے آئیں ، شکست قبول کرلوں گی ،ریحانہ ڈار کالیگی رہنما کو چیلنج

خواجہ آصف فارم 45 کچہری چوک لے آئیں ، شکست قبول کرلوں گی ،ریحانہ ڈار کالیگی رہنما کو چیلنج

سیالکوٹ (آئی پی ایس )سابق پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو چیلنج کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی پریس کانفرنس دیکھی ہے ، آپ نے میڈیا کو کہا کہ آپ نے فارم45 دیکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا خواجہ آصف کو چیلنج ہے کہ فارم45 لیکر کچہری چوک آجائیں، وہاں میڈیا اور عوام اکٹھے ہوجائیں گے ، دنیا دیکھے گی سچا کون اور جھوٹا کون ہے۔ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ اگر رہنما ن لیگ خواجہ آصف فارم 45 لے کر نہ آئے تو میں کہوں گی کہ آپ نے اپنی شکست قبول کرلی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔