Friday, February 7, 2025
ہومپاکستاننامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس، اکبر ایوب، مشتاق احمد غنی کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ

نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس، اکبر ایوب، مشتاق احمد غنی کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ

پشاور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی امین گنڈا کی زیر صدارت پشاور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کو بھی اہم وزارتیں دینے پر غور کیا گیا، ہری پور سے اکبر ایوب خان اور مشتاق احمد غنی کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مانسہرہ سے بابر سلیم سواتی، منیر لغمانی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا، ہزارہ ڈویژن کے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے علی امین گنڈا پور پر اظہار اعتماد کیا۔ہزارہ ڈویژن کے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے پارٹی پالیسیوں پر چلنے کی یقین دہانی کرائی، ہزارہ ڈویژن کے ارکان کو کون کون سی وزارتیں دی جائیں گی، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔