پشاو ر (آئی پی ایس )قومی وطن پارٹی نے تحریکِ انصاف کی احتجاجی تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپا ونے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج پر ہمیں بھی تحفظات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کا فی الحال حصہ نہیں بن رہے۔آفتاب شیرپا ونے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد پارٹی کی سطح پر احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے آفتاب شیر پاو کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔