Sunday, February 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی ضمانت سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

عمران خان کی ضمانت سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

لاہور(سب نیوز)لاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ، انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع کر دی ۔

تفصیلات کےمطابق جونیئر وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں ۔

بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کر دی ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک حاضری کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔