Saturday, February 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزنومنتخب پارلیمان کا پہلااجلاس :ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

نومنتخب پارلیمان کا پہلااجلاس :ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

اسلام آباد(سب نیوز )نومنتخب پارلیمان کا اجلاس بلانے کی حتمی تاریخ تاحال طے نہ ہوسکی ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حتمی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی تاہم اجلاس 29 فروری سے پہلے بھی بلایا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کے بعد 21 روز میں قومی اسمبلی اجلاس بلایا جانا لازم ہے، عام انتخابات کے بعد 21 روز 29 فروری کو مکمل ہونے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر مملکت عارف علوی آئین کے تحت نئی قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک طلب کرنے کے پابند ہیں۔

آئین کے سیکشن 91 (2) کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے انتخابی نتائج کے باضابطہ اعلان یا اس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 21 یوم اندر کے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس عام انتخابات کے انعقاد کے 21 روز بعد لازمی ہو گا جب کہ صدر مملکت اس مدت سے قبل بھی اسے طلب کرسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔