سوات:مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے بچے سے سامنا ہوا تو رک گئے اور اس کو پیار کیا۔سوات کے علاقے مینگورہ میں آج ن لیگ کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا، نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر جلسہ گاہ میں شرکت کے لیے پہنچے تو جلسہ گاہ کے باہر ایک بچہ پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائیکھڑا تھا۔
اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد صفدر خود چل کر بچے کے پاس آئے، اسے گلے لگایا اور پیار کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کیپٹن (ر) محمد صفدر کے رویے کی تعریف کر رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہیکہ ملک کو اسی قسم کی رواداری کی ضرورت ہے۔