Saturday, March 15, 2025
ہومپاکستانصدرآئی پی پی اسلام آباد چوہدری عبدالرؤف سے عیسائی کمیونٹی کےمعززین کی ملاقات ،پارٹی میں شمولیت کا اعلان

صدرآئی پی پی اسلام آباد چوہدری عبدالرؤف سے عیسائی کمیونٹی کےمعززین کی ملاقات ،پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد چوہدری عبدالرؤف سے عیسائی کمیونٹی کے معززین کی ملاقات ،پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔

وفد نے صدر عبدالرؤف اور استحکام پاکستان پارٹی کی مکمل حمایت کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر چوہدری عبدالرؤف نے عیسائی کمیونٹی کے وفد کا بھرپور خیر مقدم کیا اور یہ یقین دلایا کہ آئی پی پی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو ہر ممکن حد تک اقلیتوں کیساتھ حقوق کیلئے کام کرے گی اور علیم خان اور جہانگیرترین کے ویژن کو اپناتے ہوئے ایک روشن ، کامیاب اور خود مختار پاکستان بنائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔