اسلام آباد(سب نیوز)استحکام پاکستان پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ،سیاسی و کاروباری شخصیت رانا شاہد حبیب استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے
تفصیلات کے مطابق رانا شاہد حبیب استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد کے نائب صدر مقررکردیا گیا۔رانا شاہد حبیب کو صدر آئی پی پی اسلام آباد عبدالروف چوہدری نے پارٹی مفلر پہنایا
عبدالروف چوہدری کے مطابق رانا شاہد حبیب کی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونا بڑی کامیابی ہے ،انتخابی مہم میں عبدالعلیم خان کو لاہور سے جو ریکارڈ پزیرائی مل رہی ہے،یہ ہے اصل تبدیلی،استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین کے ویژن کا نام ہے، قیادت کی رہنمائی سے آئی پی پی کو ملک کی سب سے بڑی جماعت بنائیں گے۔