اسلام آباد:عام انتخابات کی وجہ سیملک بھر میں ترقیاتی کام رک گئے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز انتخابات کی تکمیل تک منجمد رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے صرف روز مرہ کے امور نمٹائیں، صفائی، سینی ٹیشن کا کام کریں گیاورنئی سکیم کا اجرا یا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق فنڈز نہ ملنے سے جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔