Monday, December 23, 2024
ہومتازہ ترینعام انتخابات:سیکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی،کابینہ معاملے پر غور کرے گی

عام انتخابات:سیکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی،کابینہ معاملے پر غور کرے گی

اسلام آباد: عام انتخابات میں سیکیورٹیکیلئے فوج کی تعیناتی،کابینہ معاملے پر غور کرے گی،وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے سکیورٹی معاملات پر پاک فوج کی فراہمی کیلئے سمری کابینہ کو بھجوادی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی نگران کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے، پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔ واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردیے ہیں۔کمیشن نے اس حوالے سے ضابطہ خلاق بھی جاری کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔